جماعت اسلامی کاجینے دو کراچی مارچ آج شاہراہ فیصل پر
شیئر کریں
شہر بھر میں 100سے زائد کیمپس لگائے گئے،سینکڑوں مقامات پر کارنر میٹنگز کا انعقاد
تاجر برادری کی حمایت ، حافظ نعیم الرحمن خطاب اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے
جماعت اسلامی کے تحت اہل کراچی کی جان ومال کے تحفظ، جینے کے حق اور مسائل کے حل کے لیے یکم فروری کو شاہراہ فیصل پر 3بجے دن منعقد ہونے والے عظیم الشان اور تاریخی جینے دو کراچی مارچ کی تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلیے گئے،جماعت اسلامی کے تحت یکم فروری کو شاہراہ فیصل پر جینے دو کراچی مارچ کے عنوان سے عظیم الشان وتاریخی مارچ ہوگا، مارچ میں اہلِ کراچی امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں اپنی عوامی طاقت کا اظہار کریں گے، امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن مارچ سے خصوصی خطاب اور آئندہ کے لائحہ عمل کریں گے۔ شہر بھر میں مارچ کے حوالے سے 100سے زائد کیمپس لگائے گئے،سینکڑوں مقامات پر کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا گیا۔ تاجر برادری کی جانب سے بھی ”جینے دو کراچی مارچ”کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔


