ریونیو ریکارڈ میں جعلی داخلے ، تحقیقات کا دائرہ وسیع، خیرپورکے 3تپیدار طلب
ویب ڈیسک
هفته, ۱ فروری ۲۰۲۵
شیئر کریں
٭محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کر دیں، ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ دیا
٭تین تپیداروں کے خلاف متاثرین نے شکایت کی جس پر تحقیقات ہوئی
(جرأت نیوز) ریونیو ریکارڈ میں جعلی داخلوں کا دائرہ ضلع خیرپور تک پھیل گیا ہے خیرپور کی تحصیل کوٹڈیجی میں جعلی داخلوں کا انکشاف ہوا ۔محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی تین تپیداروں کو چار فروری کو طلب کرلیا گیا۔محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈپٹی کمشنر خیرپور کو خط لکھ دیا۔ خط کے مطابق تین تپیداروں کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا گیا ۔تینوں تپیداروں نے جعلی داخلے رکھے ہیں۔ ریکارڈ میں ہیراپھیری کی متاثرین نے شکایات کی ہیں جس پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔