میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرپشن کی تو عذاب نازل ہو!پختونخوا کے سرکاری ملازمین سے حلف لینے کا فیصلہ

کرپشن کی تو عذاب نازل ہو!پختونخوا کے سرکاری ملازمین سے حلف لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

٭ابتدائی طور پر صوبے میں 37ڈی ایچ اوز سے کرپشن نہ کرنیکا حلف لینے کا فیصلہ
٭ کسی کے بھی خلاف شکایت ملی اور کرپشن ثابت ہوئی توکارروائی ہوگی، صوبائی مشیر

( جرأت نیوز )خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے میں 37 ڈی ایچ اوز سے کرپشن نہ کرنیکا حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں تمام ڈی ایچ اوزکے عملے کو مشیر صحت کے دفتر میں بلایا جائے گا۔اہم فیصلے کے تحت ڈی ایچ اوز کو تحریری حلف نامے فراہم کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایچ اوز اور عملے سے حلف لیاجائیگا کہ انہوں نیکرپشن کی تو ان پراللہ کا عذاب نازل ہو۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈی ایچ اوز سے قوم کے پیسے ذاتی مفاد کے لیے استعمال نہ کرنے، محنت سیکام کرنیاورشعبہ صحت کو مزید بہتربنانیکاحلف لیا جائے گا۔مشیر صحت احتشام علی نے تصدیق کی ہے کہ کرپشن کے خاتمے اور شعبہ صحت بہتری کے لیے ڈی ایچ اوز سیحلف لیا جائے گا اور جس کیخلاف بھی شکایت ملی، تحقیقات پرکرپشن ثابت ہوئی توکارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کیمطابق کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں