میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضلع خیر پور، باغی جیالے پی پی مخالفین سے مل گئے

ضلع خیر پور، باغی جیالے پی پی مخالفین سے مل گئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ/ مسرور کھوڑو)عام انتخابات کی تیاریاں تیزی سے تکمیل کے مراحل کی طرف گامزن ہیں، خیرپور کی سیاسی صورتحال میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدواروں نے پیپلزپارٹی کے نامزدو مضبوط امیدواروں کے موسم سرما میں پسینے نکال دیے، پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماوں ، پرانے جیالوںاور مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماوں نے حلقہ این اے204 پر معظم عباسی اور پی ایس30 پر خالد شیخ کی حمایت کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے متعلق سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم تیزی سے جاری ہے، ضلع خیرپور میں قومی اسمبلی کے نشست حلقہ این اے204 پر پیپلزپارٹی کی جانب سے سید جاوید علی شاہ نامزد ہیں جبکہ ان کے سامنے جی ڈی اے نے معظم عباسی کو ٹکٹ دیا ہے ، پیپلزپارٹی نے صوبائی اسمبلی کے نشست پی ایس30 پر نعیم احمد کھرل کو نامزد کیا ہے ، ان کے مقابلے کے لیے جی ڈی اے کے خالد شیخ میدان میں ہے ، حلقہ میں انتخابی مہم کے دوران ووٹرز کی جانب سے کارکردگی سے متعلق ہونے والے سوالات پی پی امیدواروں کے لیے سرد درد بن چکے ہیں،15برس کے عرصے سے نظر انداز ، بنیادی سہولیات سے محروم ، پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماوں ، پرانے جیالوں سمیت دیگر جماعتوں کے مایوس افراد نے جی ڈی اے میں شمولیت کی ہے ، پیپلزپارٹی کو الوداع کرنے والوں میں تحصیل سوبھوڈیرو پیپلزپارٹی کا نائب صدر سید وقارممتاز شاہ ، لیاقت علی کلہوڑو ،دلشاد علی شاہ ، عبداللطیف چنہ ، مولوی خادم حسین چنہ ، ربنواز ہیسبانی ، ممتاز علی منگنیجو ، تحصیل گمبٹ سے پیپلزپارٹی رہنما امان اللہ ناریجو ، مہر علی ناریجو ، میاں فدا حسین عباسی ، میاں شوکت علی عباسیو دیگر شخصیاتسمیت مختلف برادریاں شامل ہیں جبکہ جمعیت علما اسلام کے رہنما راشد محمود سومرو نے بھی معظم عباسی اور خالد شیخ کی حمایت کردی ہے، جس کے باعث گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کی کامیابی کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جا سکتا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں