میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ناظم آباد ٹاؤن، کروڑوں روپے محصولات کی خُرد برد

ناظم آباد ٹاؤن، کروڑوں روپے محصولات کی خُرد برد

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

( پورٹ جوہر/ مجید شاہ)چیرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آباد کی زیر سرپرستی 2 سو گڑھوں کے معمولی چالان کی آڑ میں5 سو گڑھے کھدواکر کروڑوں روپے ٹھکانے لگانے کے منصوبے کا پردہ فاش ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کام کمپنی کے اقبال نامی ٹھکیدار کو کاپر وائر نکالنے کے لیے دیا گیا اجازت نامہ وصولیوں کا بڑا ذریعہ بنا لیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق عثمان نامی پے شیٹ کلرک کو غیرقانونی طور ایکسین بی اینڈ آر کی ذمہ داری بھی غیرقانونی طور پر تفویض ہے،جو چیئرمین کا منظور نظر ہے ، اس سے قبل کرپٹ افسر ظہیر کا فرنٹ مین رہ چکا ہے ،جو بیک وقت کئی عہدوں پر غیرقانونی طریقے سے براجمان ہے ، لگتا ہے کہ ٹی ایم سی ناظم آباد میں اہل دیانتدار ، تجربہ کار افسران نہیں رہے ، اسی لیے ظہیر فوکل پرسن چیئرمین ٹاؤن، ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن ، ڈپٹی ڈائریکٹر انکروچمنٹ اینڈ ریسکیو ٹیم کے عہدے پر تعینات ہے ، ذرائع کے مطابق موصوف ٹی ایم سی کے تمام ھیڈز سے بھی چھیڑ چھاڑ کرتے رہتے ہیں، کرپشن و لوٹ مار کے قصے زبان زدے عام ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی پی ٹی سی ایل نے زیر زمین اپنا بچھایا گیا کاپر وائر نکالنے کے لیے ٹی ایم سی سے اجازت نامہ لیا ، جو کہ5سو گڑھوں کیلئے تھا جبکہ چالان2 سو گڑھوں کی کھدائی کا جمع کرایا گیا، اب 5 سو گڑھے کھودے جارہے ہیں ، اس گورکھ دھندے میں سندھ حکومت اور ٹاؤن کو آمدنی کی مد میں کروڑوں کا جھٹکا دیا جارہا ہے جبکہ باقی مال جیبوں کو گرم کرنے میں استعمال ہوگا ، حیرت انگیز طور پر کھدائی کیلئے کدال ، گیتی، کے بجائے بھاری مشینری ایکسیویٹر کا استعمال جاری ہے ،جو اس کمائی کے دھندے کا پردہ فاش کرنے کیلئے کافی ثبوت ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں