میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بغیراجازت ریلی پتھراو ٔ کا الزام، تحریک انصاف کے 39 کارکنان جیل منتقل

بغیراجازت ریلی پتھراو ٔ کا الزام، تحریک انصاف کے 39 کارکنان جیل منتقل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تین تلوار سے گرفتار کیے جانے والے تحریک انصاف کے39 کارکنان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔تحریک انصاف کے گرفتار 39 کارکنان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے ملزمان کی تیرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردکرتے ہوئے انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے بغیر اجازت ریلی نکالی اور پولیس کے روکنے پر پتھراؤ کیا۔ جس سے ایس ایچ او بوٹ بیسن سمیت دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ملزمان کے خلاف فیریئر تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے گرفتار ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر بھیجتے ہوئے اگلی سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں