میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چمن، باجوڑ میں فائرنگ، دو امیدوار جان سے گئے

چمن، باجوڑ میں فائرنگ، دو امیدوار جان سے گئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

انتخابات سے ایک ہفتے قبل مختلف شہروں میں پرتشددواقعات باجوڑمیں صدیق آباد پھاٹک میں فائرنگ سے این اے آٹھ اورپی کے 22 سے آزاد امیدوار ریحان زیب جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔چمن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کا کارکن جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔سریاب روڈ کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔پی بی پینتالیس کوئٹہ سے پیپلزپارٹی کے امیدوار اور سابق صوبائی وزیرا علی مددجتک حملے میں محفوظ رہے۔تربت میں پی بی پچیس سے پیپلزپارٹی کے امیدوار میرظہور بلیدی کی رہائشگاہ کودستی بموں سے نشانہ بنایاگیا۔لیویز حکام کے مطابق ظہور بلیدی کی رہائشگاہ پردو دستی بم پھینکے گئے۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے دفاتر پر حملوں کا نوٹس لے لیا۔آئی جی اور چیف سیکریٹری بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔منگل کی رات بھی انتخابی امیدواروں اور الیکشن مہموں کو نشانہ بنایاگیا تھا۔لاہور کے علاقے باٹا پورمیں ن لیگ کی انتخابی ریلی پر فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔خیرپور میں پیپلزپارٹی کی ریلی پرفائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں