الیکشن ڈے پر سندھ کے 10اضلاع میں تصادم کا خدشہ
شیئر کریں
سندھ حکومت نے صوبے بھر کے 19 ہزار 236 میں سے 12 ہزار 460 پولنگ اسٹیشن حساس اور انتہائی حساس قرار دے دیے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بارہ ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کی سفارش کر دی ہے۔سندھ حکومت کی ایک رپورٹ کے مطابق الیکشن ڈے پر سندھ کے 10اضلاع میں تصادم کا خدشہ ہے، سانگھڑ اور خیرپور میں جی ڈی اے اور پیپلز پارٹی میں تصادم، کراچی میں ایم کیو ایم، پی پی، پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی میں تصادم کا خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں 2 ہزار فوجی جوان اور 4 ہزار رینجرز اہلکار سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر بھاری تعداد میں پولیس تعینات ہوگی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں الیکشن ڈیوٹی کے لیے 22 کروڑ جاری کر دیے گئے، فورسز کے کھانے کے لیے الیکشن ڈیوٹی پر تعینات عملے کے لیے 21 کروڑ جاری کیے گئے۔