میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت ہمیں پکڑنے کے بجائے دہشت گردوں کو پکڑے، پرویز الہٰی

حکومت ہمیں پکڑنے کے بجائے دہشت گردوں کو پکڑے، پرویز الہٰی

جرات ڈیسک
بدھ, ۱ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ حکومت ہمیں پکڑنے کے بجائے دہشت گردوں کو پکڑے، نگران حکومت اپنا مینڈیٹ بھول گئی، ان کا مینڈیٹ صاف اور شفاف الیکشن کروانا ہے، یہ کام ہی سارا غلط  کر رہے ہیں، ہمیں اپنی عدلیہ پر پورا یقین ہے، ان کو عدالتوں سے سزا دلوائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کسی کے گھر پر ریڈ نہیں کر رہی، وہ اپنے مخالفین کی دل آزاری نہیں کر رہے، آپ دیکھیں گے ان کے خلاف کس طرح سارا گجرات باہر نکلتا ہے، حکومت ہمیں پکڑنے کے بجائے دہشت گردوں کو پکڑے، یہ یہاں اپنی دشمنیاں نکالنے کے لیے موجود نہیں ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کو سرخاب کے پر لگ گئے ہیں اور یہ پکڑے نہیں جائیں گے، ان کا بھی احتساب بہت جلد ہوگا، یہ کام ہی سارا غلط کر رہے ہیں، ہمیں اپنی عدلیہ پر پورا یقین ہے، ان کو عدالتوں سے سزا دلوائیں گے، یہ غیر قانونی حرکتیں کر رہے ہیں، ہم تمام ریکارڈ اکٹھا کر رہے ہیں، ساری وکلا تنظیمیں بھی ہمارے ساتھ کھڑی ہیں، یہ جو لوگوں کو تنگ کرتے ہیں، اب باری ان کی ہے۔ چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ان کو الیکشن میں اپنی موت نظر آ رہی ہے، ہمارے ملازمین کو دھمکیاں دیتے رہے اور تلاشیاں لیتے رہے ہیں، جو ان کو چلانے والے حکمران ہیں اب ان کی باری ہے، یہ چھاپہ اس لیے مار رہے ہیں کہ یہ چاہتے ہیں ہم الیکشن نہ لڑیں، ہم لوگوں کے لیے کام کرنا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کورٹ میں جائیں گے تو پھر ان کا دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا، ہمیں چھاپے سے پہلے کچھ نہیں بتایا گیا، ہم ان کو کٹہرے میں لائیں گے، ان کے خلاف قانونی و عدالتی کارروائی ہو گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں