میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر چھاپہ

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر چھاپہ

جرات ڈیسک
بدھ, ۱ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پنجاب پولیس کی جانب سے گجرات میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جبکہ پولیس کی درجنوں گاڑیوں اور سینکڑوں اہلکاروں نے رہائش گاہ کو حصار میں لیے رکھا، پولیس کی کچھ گاڑیاں رہائش گاہ کے قریب بھی گشت کرتی رہیں۔ مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کے مطابق چودھری پرویز الہٰی اور ان کے بیٹے مونس الہٰی گھر پر نہیں بلکہ لاہور میں موجود ہیں، صرف گھریلو ملازمین گھر پر موجود ہیں، یہ بھی نہیں بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے کس مقدمہ میں اور کیوں چھاپہ مارا۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کے موقف دینے سے انکار کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں