بختاور بھٹو کی رخصتی ،جیالوں نے ککری گرائونڈکو ایک بار پھر جگمگا دیا
شیئر کریں
پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرمین محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی شادی کے بعد رخصتی کی لیاری ککری گرانڈ میں عظیم الشان تقریب کے بعد شہید رانی کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی پر ککری گرائونڈ ایک بار پھر پورے پاکستان کے جیالوں کی نمائندگی کرتے ہوئے جگمگا اٹھا لیاری والوں نے ایک بار پھر تاریخ دھرا دی لیاری والوں کی بھٹو خاندان سے محبت اور وفا کا بے مثال مظاہرہ صدر پی پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ خلیل ہوت پیپلز یوتھ آرگنازیشن کے فضل بلوچ پیپلز لیبر بیورو کے اسلم سموں حسین بادشاہ اور ان کی ٹیم کی تاریخ ساز تقریب میں کراچی بھر کی عوام نے شرکت کی جب تقریب میں مہندی لیکر نسیمہ بلوچ آپا حفیظہ نور روز خان ایم پی اے شازیہ سنگھار کی قیادت میں خواتین کی بھاری تعداد پنڈال میں پہنچیں تقریب کے شرکا جھوم اٹھے جذباتی نظریاتی رہنما ملا نعیم بلوچ نے پرجوش ہوکر کہا کہ ہم بھٹو فیملی کے ممبر ہیں یہ ہمارے گھر کی خوشی ہے بلاول بھٹو بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو ہمارے بچے ہیں حاجی عبدالمجید بلوچ نور محمد ہنگورو اقبال کاکڑ نے جدوجہد کی تکلیفوں آگ خون کے سمندر سے گذر کر ہم بڑے عرصے بعد خوشی دیکھ شہید زندہ ہوتے ہیں بی بی سمیت تمام شہدا ہمارے درمیان ہیں تقریب میں میوزیکل پروگرام میں پاکستان بھر کے تمام ثقافتی رقص کئے گئے جبکہ شاندار آتشبازی بھی کی گی تقریب کے شرکا کی خوشی میں سول سوساٹی لیاری کے آزاد چاچا پاکستانی صحافی اشفاق جعفری رفیق میجر فرحان گجراتی بلال ابڑو ھارون بھای حاجی اللہ رکھا انس چھوٹو پیر محی الدین ماما یونس و دیگر نے خصوصی شرکت کرکے جیالوں کو مبارکباد دی اور بختاور بھٹو اور دولہا چوھدری محمود کی خوشگوار زندگی کیلئے آل کچھی سپریم کونسل کے صدر حاجی یعقوب جکھوی جنرل سیکریٹری محمد حسین چانیہ پیپلز پارٹی کے بزرگ سینر و نوجوان رہنماں و جیالوں محمود ہاشم گل حمید اصغر ہوت نور محمد غازی جاوید ناگوری لیاقت آسکانی لال بادشاہ جدون حنیف مندرہ کچھی حاجی ہاشم سنگھار حاجی اکبر جلب میر اکرم بلوچ محیب ریس غلام علی لاسی حمید لاسی محمد نواز بنگلانی رمضان خان وسیم سربازی آصف جوجی منصور خاصخیلی شاہد رولیکس منصور چوڑی والا سبین بلوچ عبدالکریم چوہان سمیت لاکھوں افراد نے خصوصی دعا بھی کی لیاری ککری گرانڈ کی تقریب کے حوالے سے ٹی وی و پرنٹ میڈیا کی سینر شخصیات و صحافیوں نے برملا اظہار کیا کہ پی پی کے رہنما خلیل ہوت اور جیالوں کے ساتھ لیاری سمیت کراچی بھر کی عوام نے سیاسی تاریخ میں سیاسی قادین سے محبت و وفا کا سنہرا باب رقم کردیا جسے صدیوں تک بھلایا نہیں جا سکتا۔