میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کسٹمز کی کھلے سمندر میں کارروائی، شراب اسمگل کی کوشش ناکام

پاکستان کسٹمز کی کھلے سمندر میں کارروائی، شراب اسمگل کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک
پیر, ۱ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان کسٹم اینٹی اسمگلنگ نے کھلے سمندر میں بڑی کارروائی کرکے بھاری مقدار میں بیرون ملک سے لائی گئی شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔چیف کلیکٹر کسٹمز سیف الدین جونیجو اور کلیکٹر پریونٹیو ثاقف سعید نے پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ کارروائی کراچی سے 70 ناٹیکل میل دورسومیانی کے قریب کھلے سمندر میں کئی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ کسٹمز نیکسی دوسری ایجنسی کی مدد کے بغیر اپنے طورپر یہ کامیاب آپریشن کیا ہے۔حکام کے مطابق دبئی سے آنے والی ایک لانچ کو روکنے پر لانچ پر موجود اسمگلروں نے کسٹمز کے عملے پر فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ کے دوران اسمگلر چھوٹی کشتی میں رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے تاہم لانچ کو قبضے میں لے لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران لانچ سے غیرملکی شراب کی ساڑھے 9 ہزار بوتلیں اور 720 کین برآمد ہوئے جبکہ برآمد کی گئی شراب کی مالیت 17کروڑ روپے اور ضبط کی گئی لانچ کی مالیت 2 کروڑ روپے ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں