مراد علی شاہ کراچی کو اپنا نہیں سمجھتے، وفاقی وزیر
شیئر کریں
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے دعوی کیا ہے کہ وفاق کو سندھ میں کام نہیں کرنے دیا جاتا، سندھ میں مقامی حکومت کا نظام آئین پاکستان کی روح پر پورا نہیں اترتا اس لیے کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کراچی کو اپنا نہیں سمجھتے ہیں۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات نئے بلدیاتی نظام کے تحت کرائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز کے معاملات کو سب جانتے منتخب نمائندوں کو جاری ہونے والا فنڈ ہارس ٹرینڈنگ کی بجائے ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوگا سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہے بلدیاتی نظام کے تحت کروائے جائینگے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی کے ضلع کورنگی شاہ فیصل کالونی میں این اے 239اور صوبائی حلقہ پی ایس 88 کے مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فردوس شمیم نقوی ،رکن سندھ اسمبلی جمال احمد ، عدیل احمد اور دیگر رہنما موجود تھے۔اسد عمرنے کہا کہ سندھ میں مقامی حکومت کا نظام آئین پاکستان کی روح پر پورا نہیں اترتا، دراصل وزیراعلی سندھ کراچی کو اپنا نہیں سمجھتے ہیں۔پی ٹی آئی حکومت تو کراچی میں کام جاری رکھے گی کیونکہ ہم کراچی کو اپنا سمجھتے ہیں سندھ حکومت ہی اسے اپنا نہیں سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے تو وفاق سے مدد مانگتے ہیں، سندھ میں وفاق کام کرنے کی کوشش کرتا ہے تو روڑے اٹکائے جاتے ہیں،مقامی حکومت کے پاس سارے اختیارات ہونے چاہئیں مگر کراچی میں ایسا نہیں ہے، وزیراعلی اور صوبائی وزرا حامی بھرتے ہیں لیکن اختیارات نہیں دیتے بلدیاتی نمائندے صوبائی حکومت کے رحم کرم پر نہیں ہونے چاہئیں، اسٹیل مل کو سب جانتے ہیں کس نے اس کو اس حال پر پہنچایا ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بلدیاتی اختیارات سے متعلق تحریک انصاف اور اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کررکھی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ کراچی کو درپیش مسائل اور انکے حل کے حوالے سے تجاویز پیش اور وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے مسائل کے حل کے لئے کوشش کی جارہی ہے باہمی لڑائی جھگڑوں کے حوالے سے ہونے والے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھتہ خوری کا نظام قائم کرنے والوں نے ملک کو برباد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پینے کا پانی دستیاب نہیں ہے ٹرانسپورٹ کا کوئی انتظام نہیں ،لاہور سے دگنی آبادی والے شہر کراچی میں کوئی سہولت نہیں ہے،بنیادی سہولیات سے محروم کراچی کے ذمہ دار اور زرداری لیگ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم سندھ میں بہترین بلدیاتی نظام کا مطالبہ کرتے ہیں ایم این اے اور ایم پی اے عوام کو شعور دلائیں کہ ہم بھیڑ بکریاں نہیں بلکہ انسان ہیں ،عوامی نمائندے عوام میں ہونے چاہیئں عمران خان بھی یہی چاہتے ہیں کراچی میں اہم ضرورت امن ہے کراچی کوترقی اور امن چاہیئے۔ان کا کہناتھا کہ 13 برسوں سے ایک ہی جماعت کی سندھ میں حکومت کے باوجود کراچی کو صاف نہیں کیا گیا ،کراچی کے ترقیاتی کاموں کو موثر بنانے کے لئے اس کا بل اسمبلیوں میں پیش نہیں کرتے ،بلدیاتی نظام۔کو ختم ہوئے پانچ ماہ ہو چکے مگر الیکشن کا تعین نہیں کیا جارہا ہے،اس شہر کے مسائل پچھلی چار دہائیوں میں اتنے بڑھا دیئے ہیں کے حل نہیں ہو رہے کراچی کا کوئی ماسٹر پلان نہیں ہے ،کراچی کو تبدیل کرنے کے لئے سندھ اور وفاق کو مل کر کام کرناہو گا۔