میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان ، ا سپین کا باہمی دفاعی تعاون میں اضافے کی ضرورت پر اتفاق

پاکستان ، ا سپین کا باہمی دفاعی تعاون میں اضافے کی ضرورت پر اتفاق

ویب ڈیسک
هفته, ۱ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان اور سپین نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں اضافے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے ۔یہ اتفاق رائے جمعے کے روز اسلام آباد میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور سپین کے سفیرMANUEL DURAN کے درمیان ایک اجلاس کے دوران ہوا۔پرویز خٹک نے کہا کہ دہشت گردی’ انتہا پسندی’ غیر قانونی ترک وطن اورمنشیات کی سمگلنگ جیسے عالمی مسائل سے نمٹنے کے لئے تعاون سپین کے ساتھ ہمارے دوطرفہ تعلقات کا اہم حصہ ہے ۔وزیر دفاع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان اور سپین کے درمیان دفاعی تعاون کے بارے میں مفاہمت کی ایک یادداشت منظوری کے مرحلے میں ہے ۔وزیر دفاع نے سپین کی فوج کو مشترکہ تربیتی مشقوں اور کثیر جہتی بحری مشق ”امان” میں شرکت کی دعوت دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں