شاہد خاقان عباسی درخواست ضمانت دائر کرنے کے لئے رضا مند
شیئر کریں
سابق وزیراعظم پاکستان مسلم لیگ ن کے اسیر رہنما شاہد خاقان عباسی درخواست ضمانت دائر کرنے کے لئے رضا مند ہوگئے ۔ میاں نوازشریف کے حکم پر بیرسٹر ظفر اللہ شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت تیار کر رہے ہیں۔ درخواست ضمانت اگلے ہفتے تک دائر کئے جانے کا امکان ہے ۔یاد رہے کہ ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی درخواست ضمانت دائر کرنے سے مسلسل انکاری تھے ۔ خاندان اور پارٹی رہنماؤں کے مسلسل اصرارکے باجود شاہد خاقان عباسی نے درخواست ضمانت دائر کرنے سے انکار کر دیا تھا شاہد خاقان عباسی کا موقف ہے کہ مجھ جو الزام لگائے گئے وہ جھوٹے اور بے بنیاد ہیں اس لئے درخواست ضمانت دائر نہیں کرونگا۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز پارٹی قائد نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو درخواست ضمانت دائر کرنے پر قائل کیا۔ یہ بھی یادرہے کہ شاہد خاقان عباسی 18 جولائی 2019 سے زیر حراست ہیں۔