میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیشن کورٹ کا بوٹ ٹی وی شو میں لانے پر فیصل واوڈا کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

سیشن کورٹ کا بوٹ ٹی وی شو میں لانے پر فیصل واوڈا کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
هفته, ۱ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی کی سیشن عدالت نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست پر میٹھادر تھانے کو حکم دیا کہ فوجی بوٹ ٹی وی شو میں لانے پر پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ بنتا ہے تو ایف آئی آر درج کی جائے ۔ پیپلزپارٹی رہنما قادرمندوخیل ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو ایس پی سائوتھ کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی جس میں بتایا گیا کہ درخواست گزار نے اندراج مقدمہ کے لیے رابط نہیں کیا۔عدالت نے میٹھا در تھانے کے ایس ایچ او کو حکم دیا کہ درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرے اور اگر بیان کے بعد مقدمہ بنتا ہے تو درج کیا جائے ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے 14 جنوری کو نجی ٹی وی چینل کے شو میں سینٹر جاوید عباسی کے خلاف غیر پارلیمانی گفتگو کی اور شو کے دوران بوٹ بھی اٹھا کر ٹیبل پر رکھا دیا۔پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں ووٹ دینے پر پیپلزپارٹی پر بے بنیاد الزامات لگائے ۔ فیصل واوڈا نے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی سیاسی سرگرمیوں کے پیچھے آرمی کا ہاتھ ہے ۔ وفاقی وزیر کے مطابق آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں ووٹ اپوزیشن نے دبائوپر دیا ہے ۔ فیصل واوڈا نے پیمرا رولز کی خلاف ورزی کی اور آرمی کا تقدس پامال کیا ہے ۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس کو درخواستگزار کا بیان ریکارڈ کرنے اور فیصل واوڈا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ۔خیال رہے کہ قادر خان مندوخیل نے فیصل واوڈا کے خلاف این اے 249 سے جنرل الیکشن میں حصہ لیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں