مذاکرات کا دوسرا دور آج، پی ٹی آئی کا2نکاتی ایجنڈابرقرار
Author One
بدھ, ۱ جنوری ۲۰۲۵
شیئر کریں
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات کرنے والی اپنی کمیٹی کے لیے چارٹرآف ڈیمانڈ تیار کر لیا ہے جو حکومتی ٹیم کے سامنے رکھے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرلیا ہے اور کمیٹی نے بانی چئیرمین کی ہدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے مطالبات کی فہرست بنائی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے مختصر چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کیا ہے، جس میں پی ٹی آئی نے صرف دو مطالبات رکھے ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے پہلا مطالبہ تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کا حکومت سے دوسرا مطالبہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مذاکراتی اجلاس میں پی ٹی آئی کے تمام کمیٹی اراکین شرکت کریں گے۔