میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم لسانی نہیں قومی فکر رکھتی ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم لسانی نہیں قومی فکر رکھتی ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ویب ڈیسک
پیر, ۱ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم لسانی نہیں قومی فکر رکھتی ہے اور اسی لیے ایم کیو ایم نے 1988 کے انتخابات میں غریب نوجوانوں کو ایوانوں میں بھیجا تھا۔کراچی میں پاکستان ہاؤس میں منعقدہ پروگرام میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ارادے کے ساتھ آئے ہیں اور ہم بھی ارادے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، امید ہے کہ آپ سب بھی نئے لوگوں کو تنظیم میں شامل کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے چار صوبے ہیں جن کی شناخت لسانی ہے، ان صوبوں کی تقسیم انگریز کر کے گیا ہے اور آپ کا حکمران چاہتا ہے کہ قوم عقیدے، مذہب اور مسلک کے نام پر تقسیم رہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھٹو صاحب 1973 میں پنجاب کی حمایت سے جیتے تھے اور حکومت بنائی تھی مگر انہوں نے پنجاب میں کوئی پیکیج نہیں دیا بلکہ سندھ میں دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں