میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ہائیکورٹ،غیرقانونی تعمیرات گرانے پرحکم امتناع دینے سے انکار

سندھ ہائیکورٹ،غیرقانونی تعمیرات گرانے پرحکم امتناع دینے سے انکار

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے تجاوزات کیخلاف سپریم کورٹ کے احکامات پرغیرقانونی تعمیرات گرانے پرحکم امتناع دینے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں تجاوزات کے خلاف سپریم کورٹ کی جانب سے جاری حکم نامے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے بھی غیر قانونی تعمیرات گرانے پر حکم امتناع دینے سے انکار کردیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے یہ فیصلہ جمعرات کواس وقت سامنے آیا جب غیر قانون تعمیرات کو گرانے سے متعلق درخواست زیر سماعت تھی، جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دئیے کہ سماعت شروع ہونے سے قبل سب سن لیں، جو کوئی تعمیرات گرانے پر حکم امتناع لینے آیا ہے،حکم امتناع نہیں ملے گا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ہی تجاوزات گرانے کا حکم دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں