میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست کا تبادلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان اور بھارت نے 1988کے معاہدے کے تحت جوہری تنصیبات، ہتھیاروں اور سہولیات سے متعلق فہرست کا تبادلہ کیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 31دسمبر 1988کے معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان ہر سال یکم جنوری کو سرکاری سطح پر جوہری تنصیبات، ہتھیاروں اور سہولیات سے متعلق فہرست کا تبادلہ کیا جاتا ہے ۔ فہرست کے تبادلے کا مقصد جوہری تنصیبات کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنانا ہے ۔ ہر سال کی طرح یکم جنوری 2019کو بھی پاکستان نے جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کردی۔ اسی طرح بھارتی دفتر خارجہ نے بھی جوہری تنصیبات اورسہولیات کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں