میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسلم لیگ(ن) کے 36ارکان اسمبلی حکومت سے رابطے میں ہیں، شفقت محمود

مسلم لیگ(ن) کے 36ارکان اسمبلی حکومت سے رابطے میں ہیں، شفقت محمود

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر پیشہ وارانہ تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے 36ارکان اسمبلی حکومت سے رابطے میں ہیں جن میں ایم پی ایز اور ایم این ایز شامل ہیں اس لئے حکومت جانے کی افواہیں پھیلانا (ن) لیگ کی قیادت کی مجبوری بن چکی ہے ۔ اتحادیوں میں ناراضگیاں ہوتی رہتی ہیں ۔ اپوزیشن والے جان لیں ہم سب اکٹھے ہیں اتحادی کہیں نہیں جارہے حکومت پانچ سال مکمل کرے گی کسی کی خواہش پر حکومت نہیںجائے گی۔گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت عوام سے کیے تمام وعدے پورے کرے گی ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے ۔ اگر وزیراعظم کے دورہ ڈیووس کے اخراجات کسی دوست نے پورے کیے ہیں تو اس پر سب کو خوشی ہونی چاہیے ۔ عمران چوہدری اور اکرم سہگل عمران خان کے دوست ہیں۔ اگر وزیراعظم کے دورے پر5 لاکھ ڈالرز بچے تو خوشی ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ 12 سال میںسندھ حکومت نے کراچی کونظر انداز کیا اب تک مسلسل کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آئی جی سندھ کی تبدیلی ہونی ہے ۔ شفقت محمود نے کہا کہ ن لیگ کو شدید فکر ہے کہ اس کے اندر فارورڈ بلاک نہ بن جائے اس لئے وہ بار بار تبدیلی کی باتیںکررہے ہیں تاکہ ان کے اپنے لوگ چھوڑ کر نہ جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں