میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رجسٹرڈ دکانوں کو ایف بی آر نظام سے منسلک ہونے کی ڈیڈ لائن

رجسٹرڈ دکانوں کو ایف بی آر نظام سے منسلک ہونے کی ڈیڈ لائن

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

مختلف شعبہ جات سے وابستہ کاروباروں کو ایک ہفتے کے اندر ٹیکس نظام سے منسلک ہونے کی ڈیڈ لائن دے دی
گیسٹ ہائوسز، مساج سینٹرز،میرج ہالز، کوریئر اور کارگو سروسز کو لازمی طور پر ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا ہوگا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رجسٹرڈ دکانوں اور مختلف شعبہ جات سے وابستہ کاروباروں کو ایک ہفتے کے اندر ٹیکس نظام سے منسلک ہونے کی ڈیڈ لائن دے دی۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پوائنٹ آف سیلز سے منسلک تمام کاروباروں کو براہِ راست ایف بی آر کے مرکزی نظام سے جوڑا جائے گا، ٹیکس نظام سے منسلک ہونا انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 33 کے تحت بنیادی شرط قرار دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گیسٹ ہائوسز، میرج ہالز، کلبز، کوریئر اور کارگو سروسز کو لازمی طور پر ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا ہوگا، اسی طرح بیوٹی پارلرز، سلمنگ سینٹرز، مساج سینٹرز، ہیئر ٹرانسپلانٹ سینٹرز، پرائیویٹ کلینکس، ڈینٹل کلینکس اور پلاسٹک سرجنز کو بھی کاروبار ٹیکس نظام سے منسلک کرنا ہوگا۔مزید برآں لیبارٹریز، ڈائیگناسٹک اور ایکسرے سینٹرز، پرائیویٹ ہسپتال، پرائیویٹ کنسلٹنٹس اور دیگر ہیلتھ کیئر سروسز فراہم کرنے والوں کو بھی ایف بی آر سسٹم کا حصہ بننا ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہیلتھ کلبز، سوئمنگ پولز، فٹنس کلبز اور ملٹی پرپز کلبز بھی ٹیکس نظام سے منسلک کیے جائیں گے، اس ضمن میں کراچی جمخانہ، رائل پام، چناب کلب، اسلام آباد کلب اور لاہور جمخانہ کو بھی رجسٹریشن کا پابند کیا گیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق سی اے فرمز، کاسٹ اینڈ مینجمنٹ سروسز فراہم کرنے والے ادارے، کالجز، ٹریننگ سینٹرز اور یونیورسٹیز کو بھی ٹیکس نظام سے منسلک ہونا ہوگا، منسلک کاروبار پوائنٹ آف سیلز مشین لگانے کے پابند ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے تحت ایف بی آر کو منسلک کاروباروں سے ایک ماہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں