میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سولجر بازار میں گیس سلنڈر دھماکا، 16افراد جاں بحق،13زخمی

سولجر بازار میں گیس سلنڈر دھماکا، 16افراد جاں بحق،13زخمی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

کئی افراد ملبے تلے،رہائشی عمارت کے گرائونڈ فلور پر گیس سلنڈر لیک ہونیسے دھماکہ ہوا
دھماکے کی شدت سے آس پاس کی عمارتیں لرز گئیں، اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

شہر قائد کے علاقے گل رعنا کالونی سولجر بازار میں ایک گھریلو عمارت میں گیس سلینڈر دھماکے کے نتیجے میں چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد16ہوگئی ہے جبکہ 13زخمی ہیں جن کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ گلی نمبر5 کے قریب آغا خان اسکول کے علاقے میں پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار میں صبح 4 بجے کے قریب عمارت میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں عمارت کا کچھ حصہ گرگیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لیکر سکیورٹی سخت کردی اور ریسکیو اداروں نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ریسکیو حکام نے بتایاکہ عمارت تین منزلہ ہے اور ہرفلور پر ایک کمرہ قائم ہے، تنگ گلیوں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک16لاشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ13 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا سحری کے وقت ہوا، جاں بحق ہونے والے16افراد میں 4 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔جاں بحق افراد کی شناخت 60سالہ محمد شاہد ولد غلام رسول، 50 سالہ وکیہ ولد چھوٹا، 14 سالہ بلاول ولد وکیہ، 10 سالہ پدھرا دختر وکیہ، 6 سالہ عدنان ولد وکیہ، 7 سالہ ریاض ولد وکیہ، 25 سالہ تسلیم دختر وکیہ، 6 سالہ زین العابدین ولد کامران، 40 سالہ کامران ولد نذر محمد، 12 سالہ سنہان ولد وکیہ، 13 سالہ کوثر دختر انور علی، 55 سالہ آمنہ زوجہ وکیہ، 18 سالہ جنید ولد محمد انورکے ناموں سے ہوئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں