میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا،وائٹ ہاؤس

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا،وائٹ ہاؤس

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

امریکا کا 1.2ٹریلین ڈالر تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے معاہدہ اہم ہے،امریکی وزیر خزانہ
مذاکرات میں امریکی نائب صدر، دو وزرا ، سفیر شریک ہوئے ،امریکی تجارتی نمائندہ کی گفتگو

جنیوا میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا، وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی صدر کو مذاکرات کے نتائج سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ، تجارتی معاہدے کی تفصیلات صبح جاری کی جائیں گی۔امریکی وزیر خزانہ نے سوئس حکومت کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا، مذاکرات میں امریکی نائب صدر، دو وزرا اور سفیر شریک ہوئے ۔امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریز کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں مثبت پیش رفت ہوئی، معاہدہ تجارتی خسارہ کم کرنے میں مددگار ہوگا۔جیمیسن گریز کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کا 1.2 ٹریلین ڈالر تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے معاہدہ اہم ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں