انتظامیہ لاچار! کراچی والے مہنگے انڈے کھانے پر مجبور
ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ دسمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
انڈوں کے فارمرز نے کراچی سبزی منڈی میں سرکاری نرخوں پر انڈے نیلام کرنے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بسنے والے عوام ایک مرتبہ پھر موسم سرما میں سستے انڈے کھانے سے محروم ہوگئے ، سبزی منڈی میں انڈوں کی نیلامی دوسرے روز ہی بند ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈوں کی فارمنگ کرنے والے تاجروں نے سرکاری نرخوں پر انڈے نیلام کرنے سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے انڈوں کی روزانہ نیلامی کے احکامات جاری کیے تھے ، جس کے بعد نیلامی سے پہلے دن فی درجن انڈوں کی قیمت آٹھ روپے کم ہوئی تھی۔دوسری جانب ریٹیل دکانداروں کی جانب سے بھی کم منافع کی وجہ سے نیلامی کے نظام پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔


